سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی فلاح اور سلامتی کا پیکر ہوگا،چودھری شجاعت

آئندہ انتخابات میں جومحب وطن ہو گا اسی سے اتحاد بنائیں گے، میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 18:22

سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی فلاح اور سلامتی کا پیکر ہوگا،چودھری شجاعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی فلاح اور سلامتی کا پیکر ہوگا،آئندہ انتخابات میں جومحب وطن ہو گا اسی سے اتحاد بنائیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پانامہ کیس کی سماعت میں پہلی بار سپریم کورٹ آنے والے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،انہوں نے کہا کہ جو لوگ جے آئی ٹی پر تنقید کررہے ہیں جان لیں کہ چھ سو میں سے یہ 6 آدمی میرٹ پر سلیکٹ ہوئے، پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جارہا ہے انشااللہ تاریخی فیصلہ ہوگا ،سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کی فلاح اور سلامتی کے لیے ایسا فیصلہ ہوگا جو نئی رخ تعین کرے گاجو کام پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے تھا وہ سپریم کورٹ کررہی ہے نواز شریف کو استعفی دے دینا چاہیے تھاآئندہ الیکشن میںجو محب وطن ہوگا اسکے ساتھ اتحاد بنائیں گے۔

حسن رضا

متعلقہ عنوان :