اسحاق ڈار کے بھی جے آئی ٹی پر اعتراضات،پانامہ کیس میں تحقیقات کو بدنیتی پر مبنی قراردے دیا

پیر 17 جولائی 2017 18:22

اسحاق ڈار  کے بھی جے آئی ٹی پر اعتراضات،پانامہ کیس میں تحقیقات کو بدنیتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی و زیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے جے آئی ٹی تحقیقات کو بدنیتی پر مبنی قراردے دیا ، پیر کے روز اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اعتراضات میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم میں میرے ٹیکس گوشواروں کا کوئی تذکرہ نہیں تھا،درخواست گزار نے بھی ٹیکس گوشواروں پر اعتراض نہیں کیا تھا،جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوز کی وجوہات نہیں بتائیں،جے آئی ٹی کا کہنا کہ ٹیکس گوشوارے نہیں ملے بدنیتی پر مبنی ہے، جے آئی ٹی کو پیشی کے روز ہی تمام ریکارڈ فراہم کردیا تھا،2001-2 نیب کے پاس موجود ریکارڈ 8 جولائی کو فراہم کر دیا تھا، جے آئی ٹی نے اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کا بے بنیاد الزام لگایا، جے آئی ٹی نے آمدن اور اثاثوں سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا، نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں کچھ نہیں ملا تھا، نیب کو کچھ نہ ملنے پر انکوائری بند کرنی پڑی، اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ آمدن اور اثاثوں کا تمام ریکارڈ موجود ہے، جے آئی ٹی نے عطیہ کی ہوئی رقم پر ٹیکس معاف کروانے کا الزام عائد کیا،اثاثوں میں اضافے کے متعلق پوچھا جاتا تو جواب ضرور دیتا، 2003 سے 2008 تک نان ریذیڈنٹ پاکستانی تھا، ا 2003سی2005تک 8.2ملین پاونڈ کمائے،اسی عرصے کے دوران 1.56 ملین بیٹے کوتحفے میں دئیے، بیرون ملک کمائی گئی آمدن قانونی طور پر پاکستان میں ظاہر کرنے کا پابند نہیں ، جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے سپریم کورٹ اسے مسترد کرد ے �

(جاری ہے)