چیئرمین و ڈپٹی چیرمین سینٹ کی پشاور میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت

پیر 17 جولائی 2017 18:23

چیئرمین  و ڈپٹی چیرمین سینٹ کی پشاور میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر حملے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ، ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان نے حیات آباد پشاور میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ چیرمین سیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے ۔

ایسی گھنائونی کاررئوائیاں کرنے والے عناصر کو اپنے انجام تک پہنچانے کیلئے مزیدسخت اقدامات کی ضرورت ہے چیئر مین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس واقعے میںشہیدہونے والے میجر کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صد مہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے بھی فرنٹیئر کور کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس واقعے میں شہیدہونیوالے میجر کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :