وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی نیب ریفرنس سے مشروط کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 17 جولائی 2017 18:25

وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی نیب ریفرنس سے مشروط کرنے کے لیے لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی نیب ریفرنس سے مشروط کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ یہ درخواست شہری محمد امین نے ایڈوکیٹ ذوالفقار احمد بھلہ کی وساطت سے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں قانون کے تحت تفتیش کئے بغیر کسی کو مجرم نہیں گردانا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ عدالت وزیر اعظم کو براہ راست نا اہل قرار دینے کی بجائے معاملہ نیب کو بھجوائے۔ نیب کے سیکشن 15 کے تحت وزیر اعظم کی نا اہلی نیب کی تفتیش کے بعد ممکن ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعظم کی نا اہلی کو نیب ریفرنس سے مشروط کرے۔