لاہور، ویٹرنری یونیورسٹی میں جشن آ زادی کا دن بھر پور انداز میں منا نے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

پیر 17 جولائی 2017 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور میں گذ شتہ روز جشن آ زادی کا دن بھر پور انداز میں منا نے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا ۔جس کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی ۔ان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات میں یونیورسٹی کے ڈینز ،ڈائر یکٹرز اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے چیر پرسنز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جشن آزادی کے دن کے حوالے سے کیئے جا نے والے انتظا مات کا جا ئزہ لیاگیا۔چیر مین ڈیپا رٹمنٹ آف اکنا مکس اینڈ بز نس مینجمنٹ ڈاکٹر را نا محمد ایو ب نے اجلا س کو دن کی منا سبت سے کیئے جانے والے انتظا ما ت کے بارے میں تفصیلی آ گاہ کیا۔جشن آزادی کے دن پر چم کشا ئی اور کیک کا ٹنے کی تقا ریب کے بعد مختلف کھیل بھی پیش کیئے جا ئیں گے جن میںنشا نے بازی، تیر اندازی، ر سہ کشی وغیرہ شا مل ہیں

متعلقہ عنوان :