تھرکول پراجیکٹ سے عالمی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

پیر 17 جولائی 2017 18:38

تھرکول پراجیکٹ سے عالمی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو اسلام کوٹ میں جاری تھرکول پراجیکٹ کے کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق اس مو قع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کے ہمراہ وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور دیگر صوبائی وزراء مکیش کمار چائولہ، امداد پتافی اور ایم پی اے تیمور تالپور بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول پروجیکٹ کے کام سے نہ صرف عالمی سرمایہ کاری پاکستان میں بڑھے گی بلکہ یقینی طور پر چائنیز سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :