نیازی صاحب نے ہر موقع پر جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں‘شہبازشریف

, انکی الزام تراشی ،جھوٹ اورمنافقت کی سیاست سے عوام متنفر ہوچکے اور دروغ گوئی کی ایسی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں , پہلے دھرنے دے کرملک کی ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی،پھر لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان پر ایک اور وار کیاگیا , یو ٹرن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر سیاست دان ذاتی انا کی خاطر ملک و قوم کی روشن ہوتی ہوئی تقدیر سے گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں , گالم گلوچ اورناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھا نے والے نیازی صاحب کی سیاست جھوٹ،منافقت اورذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے , ملک کی ترقی و خوشحالی اور سی پیک میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کرنیوالے قوم کے مجرم ہیں ، تاریخ انہیںکبھی معاف نہیں کرے گی‘وزیراعلیٰ پنجاب