بارشوں کے پیش نظر سندھ کے ساحلی اضلاع سجاول، بدین اور ٹھٹھہ میں انسداد پولیو کی مہم شروع نہ کی جاسکی

پیر 17 جولائی 2017 18:43

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) بارشوں کے پیش نظر سندھ کے ساحلی اضلاع سجاول، بدین اور ٹھٹھہ میں انسداد پولیو کی مہم شروع نہ کی جاسکی ، محکمہ صحت اور ای پی آئی کے ذرائع کا کہناہے کہ گذشتہ روز بارش کی وجہ سے سہ روزہ انسداد پولیو کی مہم کو دوروز کے لئے موخرکردیاگیاہے ،جبکہ اس سلسلے میں مخلتف علاقوں میں تقسیم کی گئی ویکسین کو بھی واپس جمع کرایاگیاہے ،ای پی آئی ذرائع کا کہناہے کہ سجاول ضلع میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو ویکسین کی جائیگی ،اس سلسلے میں پچیس یوسیز میں نو سو چھیاسٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،بارش کی وجہ سے انسداد پولیو کی مہم کو دو روز کے لئے موخر کیاگیاہے ،علاوہ ازیں ذرائع کا کہناہے کہ ضلع سجاول میں مہم کو موخر کئے جانے کی وجہ سے تقسیم کی گئی ویکسین کو واپس جمع کرایاگیاہے دوردراز کے علاقے میں ویکسین کو محفوظ رکھنے کے انتظامات موجود نہیں ہیں ضلع کے بتیس ای پی آئی مراکز میں سے صرف دس مراکز پر ویکسین کے لئے سولرریفریجریٹر مہیاکئے گئے ہیں ،جبکہ جنریٹرکا بھی انتظام نہیں ہے ،اور ہی ضلع بھر میں کوئی کولڈروم بنایاگیاہے ،جس کی وجہ سے ھرماہ ہونے والی انسداد پولیو مہم کے باوجود پولیوکے شبہ کے کیسزمل رہے ہیںجنہیں رپورٹ کیاگیا جبکہ دو پولیو کیسز بھی ظاہرہوچکے ہیں ،ویکسین کی خرابی کے علاوہ ضلع بھر میں ویکسینٹرس کی قلت کی وجہ سے بھی روٹین ویکسین شدید متاثرہے جس سے علاقے میں بچوں کی شرح اموات میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے اور کافی بچے اپاہج بھی ہوچکے ہیں ،دوسری جانب ای پی آئی ذرائع کا کہناہے کہ سجاول ضلع میں یونیسیف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے نوزائیدہ بچوں میں جھٹکے کی بیماری کے خاتمے کے لئے ضلع سجاول کی سات یوسیز،علی بحر،جار، بٹھورو، دریاخان سوہو، مہرشاہ،بیگناہ ، جھونگو جلبانی میںخواتین کو ایم این ٹی ای ویکسین کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے ،پہلا مرحلہ چوبیس سے انتیس جولائی تک اور ایک ماہ بعد دوسرا مرحلہ اکیس اگست سے چھبیس اگست تک جاری رہے گا جس میں پندرہ سال سے انچاس سال تک کی خواتین کو ٹیکے لگائے جائیںگے ،

متعلقہ عنوان :