سجاول، بیلو شہرکے قریب مسلح تصادم میں 7 افراد زخمی

پیر 17 جولائی 2017 18:43

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) بیلو شہرکے قریب مسلح تصادم میں 7 افراد زخمی ہوگئے ،رپورٹ کے مطابق بیلو شہرکے قریب سمیجہ برادری میں تصادم میں کلہاڑیاں لگنے سے دونوں گروھوں کے سات افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو بیلو پولیس نے علاج کے لئے لیٹردیکر اسپتال روانہ کردیا، رابطہ کرنے پر تحقیقاتی افسررجب کھوسو اور بیلوتھانے کے ہیڈ محرر نذیر کنبھارنے واقعہ کی تفصیل اور پس منظرکے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔

متعلقہ عنوان :