علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نیا تعلیمی سیشن یکم اگست سے شروع ہوگا

پیر 17 جولائی 2017 18:43

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نیا تعلیمی سیشن یکم اگست سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نیا تعلیمی سیشن یکم اگست سے شروع ہوگا۔ سمسٹر خزاں2017ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست 2017ء سے ایک ساتھ شروع ہو جائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بی ایس ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے نئے پروگرامز پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے ،ْ مختصر دورانیہ کے زرعی، ٹیکنیکل اور اوپن ٹیک کورسز بھی شامل ہوں گے۔

طلباء کو داخلوں ،ْ امتحانات ،ْ کتابوں کی ترسیل ،ْ ورکشاپس اور نتائج سے فوری طور پر باخبر رکھنے کیلئے یونیورسٹی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ملک کے 44 اہم شہروں میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ داخلوں کے خواہشمند افراد کی رہنمائی کریں اور انہیں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

سمسٹر خزاں 2017ء میں پیش کئے گئے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اور رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :