اگر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا تو نواز شریف عہدہ سے ہٹ جائیں گے

پیر 17 جولائی 2017 18:13

اگر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا تو نواز شریف عہدہ سے ہٹ جائیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا تو نواز شریف عہدہ سے ہٹ جائیں گے ، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پرگرام میں شرکت کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا تو نواز شریف عہدہ سے ہٹ جائیں گے اور وہ اس فیصلے کو 2018 میں عوام کے پاس لے کے جائیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ عوام کیسے نواز شریف کا ساتھ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کی جانب سے اس بیان کو سیاسی حلقوں میں کافی اہم سمجھا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ لگتا ہے نواز شریف سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد اداروں سے تصادم نہیں کریں گے بلکہ خاموشی سے عہدہ چھوڑ دیں گے جس کے لیئے انہوں نے پہلے سے اپنا جانشین بھی تلاش کر لیا ہے۔یاد رہے کہ پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ حکومت کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوئی جس کے بعد نواز شریف پر استعفی دینے کا دباو بڑھ گیا ہے۔