دہلی کی جامع مسجد کے امام کا مسئلہ کشمیر پر نواز شریف کو خط ،بھارتی قوم پرستوں سے برداشت نہ ہوا

شاہی امام کو اس معاملے پر بولنے کا کوئی اختیار نہیں،مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان کا معاملہ ہے،بی جے پی

پیر 17 جولائی 2017 19:15

دہلی کی جامع مسجد کے امام کا مسئلہ کشمیر پر نواز شریف کو خط ،بھارتی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد کے امام کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نواز شریف کو خط بھیجنا بھارتی قوم پرستوں سے برداشت نہ ہوا،بی جے پی کا کہنا ہے کہ شاہی امام کو اس معاملے پر بولنے کا کوئی اختیار نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق بی جے پی نے اپنے بیان میں شاہی امام سید احمد بخاری کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان کا معاملہ ہے۔

بی جے پی نے مزید کہا ہے کہ کسی مخصوص کمیونٹی کے فرد کو ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ اپنے ملک کی حکومت کو نظر انداز کر کے دوسرے ملک کی حکومت کو خط لکھے۔شاہی امام نے مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا جس کی شاہی مسجد فتح پوری کے امام مکرم احمد نے بھی حمایت کی تھی۔