پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، مزدوروں کے ساتھ رشتہ ختم نہیں ہو سکتا، اپنے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا تقریب سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 19:18

پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، مزدوروں کے ساتھ رشتہ ختم نہیں ہو سکتا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے ساتھ رشتہ ختم نہیں ہو سکتا، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے، مزدوروں کے ساتھ جسم اور روح کا رشتہ ہے، پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے رشتہ ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا، اس وقت کے اپوزیشن لیڈر نے حکومتی فیصلے پر احتجاج کیا تھا۔