جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، کارکنوں نے عدلیہ کیلئے اپنی جانیں دیں، پیپلز پارٹی کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کارکنوں سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 19:18

جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، کارکنوں نے عدلیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، کارکنوں نے عدلیہ کیلئے اپنی جانیں دیں، پیپلز پارٹی کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد عدلیہ کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی جمہوریت اور آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی، 17جولائی کو کارکنوں نے عدلیہ کیلئے جانیں دیں، پیپلز پارٹی کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کی بہادر بیٹی دھماکے کے بعد بھی واپس آئی دھماکے کا مقصد بے نظیر بھٹو کو ملک واپس آنے سے روکنا تھا۔