Live Updates

پانا مہ کیس عمران خان پاکستان کی بقا کے لئے لڑ ا ہے،عمر ڈار

چیئر مین پی ٹی آئی نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لاکھڑا کیا ہے،جے آئی ٹی نے وہ کام کیا جو آج تک یہاں طاقت ور کے خلاف کبھی ہوا ہی نہیں،رہنماء تحریک انصاف

پیر 17 جولائی 2017 19:30

پانا مہ کیس عمران خان پاکستان کی بقا کے لئے لڑ ا ہے،عمر ڈار
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے کہاہے کہ پانا مہ کیس عمران خان پاکستان کی بقا کے لئے لڑ ا ہے اور عمران کو کریڈٹ جاتا ہے جس نے ان لوگوں کو عوامی عدالتوں میں پیش کیاجبکہ ایک ، سینئر وزیر پارلیمنٹ میں کہتے ہیں کہ قوم پاناما کیس کہ بھول جائے گی، انہوں نے پارلیمنٹ کو تباہ کردیا اور اب کہتے ہیں کہ جمہوریت بچا رہے ہیں،چیئر مین عمران خان نے تمام بڑے چوروں کو عوامی عدالتوں میں لاکھڑا کیا ہے، جے آئی ٹی نے وہ کام کیا جو آج تک یہاں طاقت ور کے خلاف کبھی ہوا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

بروز پیر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم اور حسین نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کیلبری فونٹ میں بنا کرعدالت میں جھوٹ بولا، تاہم اس کا جواب دینے کے بجائے کہا جارہا ہے سازش ہوئی ہے، شریف خاندان کے خلاف جو بھی مقدمہ لانے کی کوشش کرتا ہے یہ اسے سازش قرار دیتے ہیں۔آئندہ الیکشن پاکستان کی تقدیر بدل ڈالے گا اور عمران خان کی شکل میں نیا پاکستان بنے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات