کے سی سی اے پریزیڈنٹ کپ میںگذشتہ روزمزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا

پیر 17 جولائی 2017 19:53

کے سی سی اے پریزیڈنٹ کپ میںگذشتہ روزمزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ کلب نے اپنے دوسرے میچ میںطوبیٰ اسپورٹس کو 190 رنز سے ہرا دیا۔پاکستان کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی8وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے۔ فضل سبحان نے 86، شہریار غنی نے 74، انور علی نے 52اور علی اسد نے 47رنز بنائے۔

(جاری ہے)

فضل سبحان اور شہریار علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 114جبکہ شہریار غنی اور علی اسد نے پانچویںوکٹ کی شراکت میں مجموعی طور پر114رنز کا اضافہ کیا۔

ذکاء اللہ نے 56رنز دیکر 3اور کسیف الرحمن نے 30رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میںطوبیٰ اسپورٹس کی ٹیم131رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ذکاء اللہ نے 35،ہاشم خان نی34اورافضل خان نی17رنز بنائے۔جبکہ فواد خان نے 29رنز دیکر 5، اسد شفیق نی12رنز دیکر 3 اور انور علی نے 20رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔