پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو ڈرامے میں ناشائستہ و قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر اظہاروجوہ کانوٹس جاری

پیر 17 جولائی 2017 19:59

پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو ڈرامے میں ناشائستہ و قابلِ اعتراض مواد نشر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینل ’کے ٹی این انٹرٹینمنٹ‘ کو 6جولائی 2017؁ء اور 10جولائی 2017؁ء کو ڈرامہ سیریل ’ماڑی‘ اور ’ڈُو موم بتیاں‘میں ناشائستہ و قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پر اظہاروجوہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 24جولائی ؁ء تک جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈراموں میں کرداروں کو شراب پیتے ، سگریٹ نوشی کرتے اور فحش مکالمے بولتے دکھایا گیا ہے ۔ ٹی وی چینل کا یہ عمل نہ صرف پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015؁ء کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ اخلاقیات کے عمومی قابل قبول معیارات کے بھی بر عکس ہے ۔اتھارٹی نے مذکورہ خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ سے بذریعہ اظہار وجوہ سات یوم یعنی 24جولائی 2017؁ء دوپہر دو بجے تک جواب طلب کر لیا ہے اور چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو مقررہ تاریخ کو ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے۔ عدم پیروی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :