جمہوریت کیلئے پی پی پی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ‘ 12 مئی ہویا 17مئی پیپلز پارٹی کی لازوال قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں‘ بلاول بھٹو زرداری

پیر 17 جولائی 2017 20:16

جمہوریت کیلئے پی پی پی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ‘ 12 مئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے پی پی پی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ‘ 12 مئی ہویا 17مئی پیپلز پارٹی کی لازوال قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ پیر کو 17جولائی 2007ء کو پیپلز پارٹی کے شہید ہونے والے ارکان کے ایصال ثواب کے لیے ایف ایٹ کچہری میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی کو پی پی پی کے کیمپ پر دھماکہ ہوا اس کا مقصد پیپلز پارٹی کی قیادت کو نقصان پہنچانا تھا۔اس موقع بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور آزاد عدلیہ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔دعائیہ تقریب میں کارکنان کی جانب سے جیئے بھٹو کے نعرے لگائے گے جبکہ پارٹی ترانے بھی بجائے گئے۔