وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم ٹن کے حصول کے لیے سپریم کو رٹ میں متفرق درخواست دائر

پیر 17 جولائی 2017 20:16

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم ٹن کے حصول کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے والیم ٹن کے حصول کے لیے سپریم کو رٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی جلد نمبر دس فراہم نہ کرنا بدنیتی ظاہر کرتا ہے ، کیس چلانے سے پہلے جلد نمبر دس فراہم کی جائے ، جلد دس کی فراہمی کے بغیر وزیراعظم اپنا موقف پیش نہیں کرسکتے ، سوموار کو شریف خاندان کے وکلاء کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر جے آئی ٹی نے رپورٹ دی، رپورٹ کی جلد نمبر دس منظر عام پر نہیں لائی گئی،جے آئی ٹی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قانونی فرمز کی خدمات لی گئیں، جے آئی ٹی سربراہ نے اپنے کزن کی فرم کی خدمات بھی حاصل کیں، قانونی فرم کی خدمات لیتے وقت متعلقہ حکومتوں کی اجازت نہیں کی گئی،جلد نمبر دس کو پبلک نہ کرنا بدنیتی ظاہر کرتا ہے، کیس چلانے سے پہلے جلد نمبر دس فراہم کی جائے، جلد نمبر دس کی فراہمی کے بعد ہی وزیراعظم موقف پیش کر سکیں گے،جلد نمبر دس فراہم نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر دس فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :