جنوبی ایشیاء میں پاکستان تعلیم پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک ہی:عزیز الرحمن چن

پیر 17 جولائی 2017 20:16

جنوبی ایشیاء میں پاکستان تعلیم پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک ہی:عزیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کی زبوں حالی کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے جنوبی ایشیاء میں پاکستان تعلیم پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک ہے۔ 541 ملین ڈالر کی عالمی تعلیمی امداد کے باوجود تعلیمی ترقی اور شرح خواندگی کے اشاریے بہتر نہ ہوسکے۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے بیشتر سکول سٹاف کی کمی کا شکار ہیں 5 سو سے زائد سکولوں پر قبضے ہیں۔ پاکستان کا سکینڈری ایجوکیشن سسٹم 60سال پرانا ہے جس کی وجہ سے دوسرے ملکوں میں ہمارے تعلیم یافتہ افراد کو اُن کے سرٹیفیکیٹ کے مطابق روزگار نہیں ملتا۔ عالمی رینکنگ کے حوالے سے پاکستان کی ایک بھی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 500 یونیورسٹیوں میں شامل نہیں اگر ہمارے حکمران چین سے اورنج لائن، ترکی سے میٹرو منصوبے لانے کے ساتھ ساتھ ان دوست ممالک کے کامیاب تعلیمی ماڈل کو بھی فالو کریں تو تعلیمی معیار بڑھ سکتا ہے مگر چونکہ اس میں ان حکمرانوں کا کوئی مالی فائدہ نہیں لہذا اس طرف ان کی کوئی توجہ مبذول نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی ترجیحات میں لوہے، ریت اور کنکریٹ سے بننے والے منصوبے ہیں کیونکہ ان منصوبوں پر اُن کی فیکٹریوں کا مٹیریل استعمال ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :