پی ٹی وی لاہور کے جنرل منیجرمارکیٹنگ انور حسین کی والدہ کی روح کو ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

پیر 17 جولائی 2017 20:39

پی ٹی وی لاہور کے جنرل منیجرمارکیٹنگ انور حسین کی والدہ کی روح کو ایصالِ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کے جنرل منیجرمارکیٹنگ انور حسین کی والدہ کی روح کو ایصالِ ثواب کے لئے پی ٹی وی لاہور کی مسجد میں فاتحہ خوانی ہوئی جو15 جولائی کوطویل علالت کے بعد وفات پا گئی تھیں ۔فاتحہ خوانی میں یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان اورپی ٹی وی ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

دعا میں مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی لاہور کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی ، ایگزیکٹوپروگرام منیجرچوہدری افتخارورک ، ایگزیکٹو انجیئرنگ منیجراحسان چوہدری ،ایگزیکٹو منیجر ڈیزائن منیجر اعظم ملک ،سینئرنیوز ایڈیٹر فیاض احمد وڑائچ،ایگزیکٹوفنانس منیجر فہیم احمد ،ایگزیکٹو منیجر ایڈمن اینڈ پرسنائل امجد حسین ، ڈپٹی کنٹرولر ریوینو نسیم اکبر،چیف کیمرہ مین نجیب اللہ خان ،آئی ٹی منیجر پرویز باغ ،پی سی انچارج محمد خالد،یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان اور آفیسر تعلقات عامہ محمد کاملین خاںنے جی ایم مارکیٹنگ انور حسین کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :