ویٹرنری یونیورسٹی میں جشن آ زادی کا دن بھر پور انداز میں منا نے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

پیر 17 جولائی 2017 20:27

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور میں گذ شتہ روز جشن آ زادی کا دن بھر پور انداز میں منا نے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی، اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز ،ڈائر یکٹرز اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے چیئر پرسنز نے شرکت کی، اس موقع پر جشن آزادی کے دن کے حوالے سے کئے جا نے والے انتظا مات کا جا ئزہ لیاگیا، چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف اکنا مکس اینڈ بز نس مینجمنٹ ڈاکٹر را نا محمد ایو ب نے اجلا س کو دن کی منا سبت سے کئے جانے والے انتظا ما ت کے بارے میں تفصیلی آ گاہ کیا، جشن آزادی کے دن پر چم کشا ئی اور کیک کا ٹنے کی تقا ریب کے بعد مختلف کھیل بھی پیش کئے جا ئیں گے جن میںنشا نہ بازی، تیر اندازی، ر سہ کشی وغیرہ شا مل ہیں۔