دانیال عزیز کی عدم حاضری کے باعث توہین عدالت کیخلاف کیس بغیر کارروائی کے ملتوی ،ْ پھر جواب طلب

پیر 17 جولائی 2017 20:32

دانیال عزیز کی عدم حاضری کے باعث توہین عدالت کیخلاف کیس بغیر کارروائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دانیال عزیز کی عدم حاضری کے باعث ان کیخلاف توہین عدالت کیس بغیر کارروائی چوبیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ایک بار پھر جواب طلب کر لیا ہے ۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے (ن )لیگ کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماء محمود جوئیہ نے دانیال عزیز کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کا الزام لگایا تھا ، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔دانیال عزیز الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکے جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے دانیال عزیز سے ایک بار پھر جواب طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :