ٹنڈو محمد خان میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،او جی ڈی سی ایل کی محنت سے بڑی کامیابی حاصل ہوئی،اس بار سردیوں میں گیس کے حوالے سے بڑی مشکلات پیدا نہیں ہونگی،موجودہ دور میں تیل و گیس کی دریافتوںکی تعداد100سے بڑھ گئی ،کوشش ہے گھریلو صارفین کو پہلے گیس فراہم کریں،ایران سے پابندیاں اٹھنے کے فوری بعد پائپ لائن پر کام شروع ہو جائے گا،وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا پریس کانفرنس سے خطاب

مری سے وزیراعظم دریافت ہو رہا ہی ، صحافی کا سوال ، ایسا نہیں ، مری کی زمین بنجر ہے، شاہد خاقان کا جواب

پیر 17 جولائی 2017 20:36

ٹنڈو محمد خان میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،او جی ڈی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹنڈو محمد خان میں گیس اور تیل کے ذخائر ملے ہیں،او جی ڈی سی کی محنت سے کامیابی حاصل ہوئی،اس بار سردیوں میں گیس کے حوالے سے بڑی مشکلات پیدا نہیں ہوں گی،موجودہ دور میں تیل و گیس کی دریافتوںکی تعداد100سے بڑھ گئی ہے،کوشش ہے گھریلو صارفین کو پہلے گیس فراہم کریں،ایران سے پابندیاں اٹھنے کے فوری بعد پائپ لائن پر کام شروع ہو جائے گا۔

وہ پیر کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں 24 ملین کیوبک فٹ کی گیس نکل رہی ہے،موجودہ دور میں تیل و گیس کی دریافت کی مقدارمعلوم کرلی گئی ہے، تیل و گیس کی سب سے زیادہ 87دریافتیں سندھ سے ہوئی ہیں ، میر پور خاص میں گیس کا ذخیرہ دریافت کیا، یہاں سے روزانہ 2کروڑ 40لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی، موجودہ دور میں تیل و گیس کی کل دریافتوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان میں گیس اور تیل کے ذخائر ملنے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، او جی ڈی سی نے محنت سے کامیابی حاصل کی، ایسے کاموں میں مقامی طور پر مشکلات پیدا ہوتی ہیں مگر ہم نے ہمیشہ حقائق سب کے سامنے رکھے۔ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بار سردیوں میں بڑی مشکلات پیدا نہیں ہوں گی،ہماری کوشش ہے کہ گھریلو صارفین کو سب سے پہلے گیس فراہم کریں،ایران سے پابندیاں اٹھنے کے فوری بعد پائپ لائن پر کام شروع ہو جائے گا۔ایک صحافی نے وزیر پٹرولیم سے سوال کیا کہ کیا مری سے وزیراعظم دریافت ہو رہا ہی جس پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، مری کی زمین بنجر ہے ۔