Live Updates

عمران خان نے یراعظم نو اور ان کے بچوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کردیا

شریف خاندان نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات دیں، تحریک انصاف کے چیئرمین کا اجلاس سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 20:36

عمران خان نے یراعظم نو اور ان کے بچوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج  کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندا ن نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بالا اور جعلی دستاویزات دیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر یہاں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز عملدر آمد کیس کی ہونے والی سماعت پر بات چیت ہوئی اور پانامہ کیس سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی طے کرلی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں، انہوں نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بولا اور جعلی دستاویزات دیں، نواز شریف اور بچوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات