سیاست میں بہت سے گہرے بادل دیکھ رہا ہوں ، جب میں زبان کھولوں گا تو کئی لوگوں کی راتوں کی نیند حرام ہوجائے گی ، نوازشریف کا استعفیٰ سیاسی جماعتیں نہیں پاکستان کے عوام مانگ ر ہے ہیں ، میاں صاحب ذرہ تاریخ اٹھا کر دیکھیں کہ کس وقت کس سے آپ نے استعفیٰ مانگا تھا ،یہ تو جیسی کرنی ویسی بھرنی والا حساب ہے

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 20:36

سیاست میں بہت سے گہرے بادل دیکھ رہا ہوں ، جب میں زبان کھولوں گا تو کئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ سیاست میں بہت سے گہرے بادل دیکھ رہا ہوں ، جب میں زبان کھولوں گا تو کئی لوگوں کی راتوں کی نیند حرام ہوجائے گی ، نوازشریف کا استعفیٰ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ پاکستان کی عوام مانگ رہی ہے ، میاں صاحب زرا تاریخ اٹھا کر دیکھیں کہ کس وقت کس سے آپ نے استعفیٰ مانگا تھا ،یہ تو جیسی کرنی ویسی بھرنی والا حساب ہے ۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی آواز ہے ، بینظیر بھٹو کا میڈیا ٹرائل کیا گیا ، وزیراعظم نوازشریف نے اس وقت کے منتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے استعفیٰ مانگا تھا ،ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ یہ سلوک غلط ہے ،سیاست میں شائستگی کی ضرورت ہے ،جے آئی ٹی نے وزیراعظم کو ملزم قراردیا ہے لہذا عوام کی آواز اور سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر وزیراعظم کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں لازوال ہیں ،پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری تحقیقات کو کوئی نہیں جھٹلا سکتا ، جے آئی ٹی نے میری رپورٹ کو 96فیصد مانا ہے ،آج(منگل)کو اہم پریس کانفرنس کروں گا اور جب میں بولوں گا تو کئی لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوں گی ۔