جے آئی ٹی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے ،پاکستان کی سیاست میں شریفوں کا نام ونشان تک نہیں رہے گا ،پاکستان کی سب سے بڑی چوری میں ملوث نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ ایک چارج شیٹ ہے

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 20:37

جے آئی ٹی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے ،پاکستان کی سیاست میں شریفوں  کا نام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے ،پاکستان کی سیاست میں شریفوں کے خاندان کا نام ونشان تک نہیں رہے گا ،پاکستان کی سب سے بڑی چوری میں ملوث نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ ایک چارج شیٹ ہے ،مسلم لیگ (ن) جتنے بھی اعتراضات لگا لے حقائق اپنی جگہ پر واضح ہیں ۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی ہے وہ حقائق پر مبنی ہے ،وزیراعظم کو اس رپورٹ کے تناظر میں اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ،حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ پر اٹھائے جانیو الے اعتراضات حقائق کے منافی ہیں ،حقائق وہی ہیں جو جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھ دیئے ہیں ،نوازشریف اور ان کا خاندان چوری میں ملوث ہے ، ان کے خلاف کاروائی کر کے ہمیشہ کیلئے ملک کے عوام کی جان ان سے چھڑوائی جائے ، پاکستان کی سیاست میں شریفوں کے خاندان کا نام ونشان تک نہیں رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :