صوبے میں قانون، میرٹ وانصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا جائیگا ،اس ضمن میں کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائیگا،
صوبائی حکومت نے جو بھرتیاں این ٹی ایس کے تابع کی ہیں ان پر این ٹی ایس کے بغیر بھرتی ہر گز قابل قبول نہیں ہو گی، چاہے آسمان ہی کیوں نہ گر جائے، آئندہ بھرتیوں ، ترقیوں اور اپ گریڈیشن سمیت تمام ملازمتی معاملات میں قواعد کو ہر صورت مقدم رکھا جاء گا، حکومت سڑکوں ،پلوں کی تعمیر جیسے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بجائے نظام کی بہتری اور انسانی وسائل کی استعداد میں اضافے کو حقیقی ترقی سمجھتی ہے ، اس مقصد کیلئے تعلیم وصحت کے شعبوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کیساتھ ریکارڈ قانون سازی بھی کی گئی ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا جونیئر کلرکس کی بھرتی سے متعلق اجلاس میں خطاب
پیر 17 جولائی 2017 20:56
(جاری ہے)
وہ بروز پیر اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں جونیئر کلرکس کی بھرتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چیف سیکرٹری عابد سعید، تعلیم، انتظامیہ، قانون و عملہ کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر جیسے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بجائے نظام کی بہتری اور انسانی وسائل کی استعداد میں اضافے کو حقیقی ترقی سمجھتی ہے اور اس مقصد کے لئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ریکارڈ قانون سازی بھی کی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد اداروں کو مستحکم بنانا اور نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانا ہے اور اس کی بدولت تمام ادارے عوام کی حقیقی خدمت کرنے اورڈیلیور کرنے کے قابل بنیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بعض ملازمین کی بھرتی اور مستقلی سے متعلق ماضی کی مثالوں کا حوالہ دینے پر واضح کیا کہ ماضی کی حکومتوں میں بدعنوانیاں اور نوکریاں بیچنے کا جمعہ بازار لگنے سے متعلق واقعات بھی زبان زد عام ہیںاسلئے ہم کسی بھی قیمت پر اس طرح کے خلاف قانون کاموں کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن چاہے کسی بھی صورت میں ہو وہ غلط ہے اور اسکا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط جگہ غلط لوگوں کی بھرتیاں بھی آج حکومت اور عوام دونوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ بنی ہیں کیونکہ وہ ڈیلیور کرنے کی بجائے چور دروازے ڈھونڈنے اور مال بنانے کے چکر میں ہوتے ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی اور جو ملازمین اپنے متعلقہ عہدوں اور عوامی خدمت کے معیار پر پورا نہیں اترتے انہیںمزید وقت اور قومی وسائل ضائع کرنے کی بجائے گھر جانے میں ہی عافیت ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ اکثر کنٹریکٹ یا عارضی بھرتی شدہ ملازمین کو مستقلی کے لئے متعلقہ امتحانات میں شرکت کا موقع دیا جاتا ہے مگر وہ اپنی نا اہلیت کو چھپانے کے لئے امتحان میں بیٹھنے اور اپنی صلاحیت ثابت کرنے کے آسان طریقے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیںتاہم صوبائی حکومت ایسا نہیں ہونے دے گی اور متعلقہ محکموں اور حکام کا فرض ہے کہ وہ اس ضمن میں اندھے ، گونگے اور بہرے بننے کی بجائے حکومتی موقف کی واضح طور پر ترجمانی کریںبالخصوص میرٹ کی بالادستی پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔اس موقع پر حکام نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری معاملات بالخصوص ملازمین کی بھرتی ،مستقلی اور اپ گریڈیشن کے سلسلے میں میرٹ اور قانون پر سختی سے عمل درآمد کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.