پانامہ لیکس اللہ کی رحمت ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹ نے حکمران اشرافیہ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے، متاثرین ِ پانامہ کی چیخیں آسمان تک بلند ہوتی سنائی و دکھائی دے رہی ہیں

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ملتان میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 20:58

پانامہ لیکس اللہ کی رحمت ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹ نے حکمران اشرافیہ کا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اللہ کی رحمت کے سوا کچھ نہیں ۔جی آئی ٹی کی رپورٹ نے حکمران اشرافیہ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرین ِ پانامہ کی چیخیں آسمان تک بلند ہوتی سنائی و دکھائی دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں پارٹی کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دلیرانہ قیادت اور دو ٹوک موقف کی بدولت عوام نے نام نہاد سیاسی رہنمائوں کی اصل حقیقت دیکھ لی ہے ۔ عدالت عظمیٰ سے مکمل انصاف کے بعد عوام بھی ان چوروں لٹیروں کا بے رحمانہ احتساب کے لئے بے چین ہیں ۔ اس موقع پرپارٹی کے رہنما و سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان ڈاکٹر فاروق لنگاہ، ضلعی صدر ملتان اعجاز حسین جنجوعہ بھی موجود تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔ نواز شریف کی ہٹ دھرمی نے نا صرف ان کی پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر قومی وقار کو بھی دھچکہ لگا ہے۔