گو نواز گو کی تحریک پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو جائیں،شہدائے ماڈل ٹائون کے خون کا حساب لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،خرم نوازگنڈاپور

ملک بچانے کے لئے ،وکلاء ، ینگ ڈاکٹرز، مزدوروں، ایپکا ،صنعتکار ،تاجر ،اساتذہ ،پروفیسرز ،کسان سب اپنا کردارادا کریں

پیر 17 جولائی 2017 21:00

گو نواز گو کی تحریک پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو جائیں،شہدائے ماڈل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ، گو نواز گو کی تحریک پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو جائیں،شہدائے ماڈل ٹائون کے خون کا حساب لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء بھی انصاف کیلئے سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کر کے قاتلوں کے چہربے نقاب کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹائون میںحکمرانوں کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا،تمام تر حالات کے باوجود قاتلوں سے نرمی برتنا ملکی مستقبل کیلئے سوالیہ نشان ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اسلام آباد میں عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نائب صدر میر واعظ ترین،ابراررضاایڈووکیٹ،غلام علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ۔ انہوںنے کہا کہ گو نواز گو کی تحریک پر تمام اپوزیشن جماعتیں اور عوام اکٹھے ہو گئیں تو نوازشریف کا جانا لازم ہوگا،، قوم ملک بچانے اور ڈاکوئوں کا بھگانے کے لئے ،وکلاء ، ینگ ڈاکٹرز، مزدوروں، ایپکا ،صنعتکار ،تاجر ،خواتین ،اساتذہ ،پروفیسرز ،کسان سب شامل ہو کر اپنا کردارادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کرپشن اور قتل و غارت گری کو تحفظ دینے والے اس نظام پر اس بارکاری ضرب نہ لگی توچور ڈاکو پھر کسی نہ کسی شکل میں مسلط ہو جائیں گے،، قوم ملک بچانے اور ڈاکوئوں کا بھگانے کے لئے ،وکلاء ، ینگ ڈاکٹرز، مزدوروں، ایپکا ،صنعتکار ،تاجر ،خواتین ،اساتذہ ،پروفیسرز ،کسان سب شامل ہو کر اپنا کردارادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کرپشن اور قتل و غارت گری کو تحفظ دینے والے اس نظام پر اس بارکاری ضرب نہ لگی توچور ڈاکو پھر کسی نہ کسی شکل میں مسلط ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :