بھارت کے ساتھ تنازع، چین نے تبت میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کاآغاز کردیا۔

پیر 17 جولائی 2017 20:28

بھارت کے ساتھ تنازع، چین نے تبت میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کاآغاز ..
(اردوپوائنٹ تازہ ترین17جولائی2017ء) قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے ساتھ سرحدی علاقہ کے تنازع کے بعد اب چینی فوجیوں نے تبت میں گولہ بارود کے استعمال کی مشقوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ چین کے مرکزی ٹیلی ویژن کے مطابق چینی فوج کا ایک مکمل اور لیس دار عملہ فوجی مشقوں میں بارود کے استعمال ، ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے دو منٹ کے مشقوں کے کلپ میں دیکھا گیا کہ چینی فوجیوں نے مارٹر گولوں ، مشین گنوں اور راکٹ لانچر سے دشمن کے ٹارگٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے دشمنوں کے طیاروں کو مار گرانے کے لیے ائیر ڈیفنس ریڈار کے استعمال سے اینٹی ائیر کرافٹ گن سے بھی فائر کیا۔ البتہ رپورٹ میں ان مشقوں کی جگہ اور وقت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ایک عینی شاہد کے مطابق مشقوں کا نظارہ بھارت کے لیے کسی وارننگ سے کم معلوم نہیں ہوتا۔ جبکہ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق کہ چین کا بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ خطے کی اُبھرتی ہوئی پانچ معیشت پر مبنی سمٹ کے لیے نقصان دہ ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :