پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، معروف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈز کے منیجرز صفائی کی ناقص صورتحال پر گرفتار

پیر 17 جولائی 2017 21:00

پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، معروف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈز کے منیجرز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے مشہور و معروف ریسٹورنٹس کے منیجرز کو صفائی کی ناقص صورتحال اور زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شازیہ عطاء پر مشتمل خصوصی ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پر مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈز کی چیکنگ کی۔

فوڈ پنچ ، کیفے ڈی میلانو، پی ٹوپی ون، باربی کیو ٹونائٹ کے کچن کی حالت انتہائی خراب تھی۔ ٹیسٹ ان ٹرین میں سٹاف کی حالت بہت خراب تھی اور ان کے ناخن بڑھے ہوئے تھے۔چمن آئس کریم میںکچن میں لال بیگ اور کیڑے موجود تھے۔ پشاوری آئس کریم، ٹرکش ڈونر ہا ئوس، گلوریا جین، اور باسکن ربش آئس کریم میں ایکسپائر اشیاء کی موجودگی پر ان کے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ آج کی چیکنگ روٹین وزٹ تھا جس میں ان تمام ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈز کے منیجرز کو کچن میں صفائی کی ناقص صورتحال اور زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی پر گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے تمام ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈز مالکان کو خبردار کیا کہ وہ کچن کی حالت حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق درست کر لیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :