سوالات کے جواب میں شریف خاندان پر113مقدمات سامنے آ گئے، بابراعوان

سپریم کورٹ نے کہا ہے کیس سنا جا چکا صرف جے آئی ٹی پر اعتراضات پر بات ہو گی پیسے باہر کیسے گئے منی ٹریل کہاں ہے یہ اصل کیس ہے۔ آج شہباز شریف کے خلاف دلائل دوں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 21:03

سوالات کے جواب میں شریف خاندان پر113مقدمات سامنے آ گئے، بابراعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سوالات کے جواب میں شریف خاندان پر113مقدمات سامنے آ گئے، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کیس سنا جا چکا صرف جے آئی ٹی پر اعتراضات پر بات ہو گی۔ پیسے باہر کیسے گئے منی ٹریل کہاں ہے یہ اصل کیس ہے۔ آج شہباز شریف کے خلاف دلائل دوں گا۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان قومی خزانے کے لٹنے کی فریاد لئے کھڑا ہے۔

پانامہ کیس یہ ہے کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔ منی ٹریک کہاں ہی انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ارکان کا پانامہ معاملے سے ذاتی طور پر کوئی تعلق نہیں ، مسلم لیگ ن کے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل نہں کی، جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراض کیا، درخواست میں اعتراض اور بائیکاٹ کالفظ نہیں لکھا ہوا۔

(جاری ہے)

نظر ثانی کی اپیل دائر نہ کرنے کا مطلب ہے کہ ٹریش سروس سے گزر چکی ہے۔

بابر اعوان نے کہ اکہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ نا اہل شخص وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھا ہو۔ جے ائی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان سے 13سوالات کے جواب میں 113مقدمات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں شریف خاندان کے 3کردار سامنے آئے ہیں۔ کیس صفدر نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں۔ کیپٹن صفدر کے پاس پیسے نہیں تو ان کی اہلیہ کے پاس کہاں سے پیسے آئی شہباز شریف سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ کر وزارت اعلیٰ چلا رہے ہیں۔ آج شہباز شریف کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر دلائل دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ اپنا کام ختم کر کے چلی گئی ہے، قطر نے شریف خاندان کے دفاع میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :