رحمن ملک کی دبئی میں آصف زرداری سے طویل ملاقات ،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی

پیر 17 جولائی 2017 21:03

رحمن ملک کی دبئی میں آصف  زرداری سے طویل ملاقات ،ملک کی موجودہ سیاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر سینیٹر رحمن ملک نے گزشتہ روز دبئی میں آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کی ہے‘ سینیٹر رحمن ملک نے سابق صدر کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی ملکی صورتحال کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سیاست میں پوزیشن پر بھی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر قسم کی صورتحال میں قوم و ملک کے بہترین مفاد میں کوشاں رہے گی ملاقات کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :