ایک مخصوص خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنے کاروبار کو مضبوط بنایایہ سب جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا ،حلیم عادل شیخ

پیر 17 جولائی 2017 21:04

ایک مخصوص خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنے کاروبار کو مضبوط بنایایہ سب جے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک مخصوص خاندان نے ملک کو لوٹ کر اپنے کاروبار کو مضبوط بنایایہ سب جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا ہے آج ایک چور وزیراعظم کی وجہ سے ہمارے ملک کا امیج دنیا کے سامنے خراب ہورہا ہے ، دیگر ممالک میں لوگوں کے نام پانامہ میں وہ اپنے ملک اور قوم کا سوچ کر مستعفی ہوگئے ہیں مگر نواز شریف ڈھیٹ پن اور اقتدار میں بیٹھ کر قوم کا پئسہ لوٹ کر مزید اپنے کاروبار کو مضبوط کرنے کا سوچ رہے ہیں مگر تحریک انصاف اب ن لیگ کی ایسی کوئی بھی ملک دشمن سازش کامیاب ہونے نہیں دے گی ۔

پیر کو عادل ہائوس سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جے آئی ٹی کے آنے پر مٹھائیاں باٹنے والے اب جے آئی ٹی کو ہی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، کیپٹن (ر)صفدر پی ٹی آئی قیادت پر الزام تراشی کرنے سے قبل یہ ضرور یاد رکھیں کے وہ نواز شریف اور مریم نواز کے خریدکردہ درباری ہیں جن کا کام کرپشن کے بادشاہوں کے اشارے پر بولنا ہے صفدرنواز شریف کی کرپشن کے پیسوں پر عیاشی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے سیاست سے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے عابد شیر علی اور دانیال عزیز پہلے اپنی وزارتوں کا حساب دیں نواز شریف نے پانامہ کی ٹینشن میں دونوں وزرا کے پٹے کھول دیے ہیں دونوں وزرا کو تنخواہ وزارت کی نہیں شریف خاندان کے قصیدے پڑھنے کی دی جاتی ہے ن لیگ نے ملک کو لوٹا مگر اب عوام انہیں جانے نہیںدے گی ۔

متعلقہ عنوان :