تھانہ ڈونگاگلی پر حملہ میں ملوث 9ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت سے سفری ضمانت منسوخ ہونے پرپولیس نے گرفتار کرلئے

پیر 17 جولائی 2017 21:06

تھانہ ڈونگاگلی پر حملہ میں ملوث 9ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت سے سفری ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) تھانہ ڈونگاگلی پر حملہ میں ملوث 9ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت سے سفری ضمانت منسوخ ہونے پرپولیس نے گرفتار کرلئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق3 جون2017ء کے روز شوکت نامی شخص نے تھانہ ڈونگاگلی پر حملہ کرتے ہوئے پانچ سے زائد پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

بعدازاں مشتعل افراد نے مری روڈ پررکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو گھنٹوں بلاک کئے رکھا۔ جوبعدازاں رات گئے مذاکرات کے بعد بحال کروایا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈونگاگلی پر حملہ اور مری روڈ کو بلاک کرنے کے جرم میں شوکت سمیت دیگر 17 افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔اس کیس میں فیصل ولد فضل الرحیم، عدنان ولد عجم، افتخار ولد صدیق، تیمور ولد جہانگیر، شبیر ولد رفیق، سبیل ولد رفیق، فیضان ولد شوکت، شوکت سمیت نوافراد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سفری ضمانتیں کروارکھی تھیں۔ سوموار کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تمام ملزمان کی سفری ضمانتیں منسوخ کردیں۔ جس پر پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی ایبٹ آباد منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :