وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پشاور میں ایف سی اہلکاروں پر خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ پیش

تحقیقات کے نتیجے میں سامنے والی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا

پیر 17 جولائی 2017 21:11

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پشاور میں ایف سی اہلکاروں پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پشاور میں ایف سی اہلکاروں پر خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ،ْ تحقیقات کے نتیجے میں سامنے والی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا ۔ پیر کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کے واقعہ میں ایف سی کے افسر میجر جمال شہید اور چار اہلکار زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پشاور میں ایف سی اہلکاروں پر خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی رپورٹ میں کہاگیا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ خودکش حملہ آور کون تھا اور وہ کہاں سے آیا۔ترجمان کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔