Live Updates

نواز شریف کی گیم ختم ، شہباز شریف کا کائونٹ ڈائون سے شروع ہوگا‘محمود الرشید

سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ بد دیانتی اور سیاسی بنیادوں پر دائر کیا گیا، ن لیگ یہ سمجھ رہی تھی کہ مقدمہ دائر کرنے سے عمران خان کو بلیک میل کیا جا سکے گا ،انکی ساری تدبیریں ناکام ثابت ہوگئیں

پیر 17 جولائی 2017 21:17

نواز شریف کی گیم ختم ، شہباز شریف کا کائونٹ ڈائون سے شروع ہوگا‘محمود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کی گیم ختم ، شہباز شریف کا کائونٹ ڈائون سے شروع ہوگا، جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف قوم متحد ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی نا اہلی سے متعلق بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے، شہباز شریف نے نواز شریف کو 6ارب روپے کے تحائف دیئے جبکہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں بھی شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور ڈائریکٹر حدیبیہ پیپر ز ملز8ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ بھی کی۔ پنجاب میں اربوں کے منصوبہ جات میں عجب کرپشن کی غصب کہانیاں اس سے الگ ہیں۔ وقت زیادہ دور نہیں شہباز شریف بھی ڈی سیٹ ہونے والے ہیں۔ پانامہ کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کی گیم تو آور ہوچکی ہے، انکا جانا تو ٹھہر گیا ہے اب جانا کہاں ہی اس کا کچھ پتہ نہیں لیکن یہ یقین سے کہتے ہیں وزیراعظم اب کی بار جدہ لندن نہیں جا رہے۔

عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ بد دیانتی اور سیاسی بنیادوں پر دائر کیا گیا، ن لیگ یہ سمجھ رہی تھی کہ مقدمہ دائر کرنے سے عمران خان کو بلیک میل کیا جا سکے گا لیکن انکی ساری تدبیریں ناکام ثابت ہوگئیں، عمران خان سرخرو ہونگے اور پٹواری خواری اب بھی شرمندہ ہونگے کیونکہ شریف خاندان پر منی لانڈرنگ کرپشن اور ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے کے قریب ہے جبکہ عمران نے پوری دنیا سے کرکٹ سے پیسہ کمایا اور پاکستان لائے تحریک انصاف کو اس مقدمہ ک یاسلئے فکر نہیں کیونکہ یہ خارج ہونے والا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات