شریف برادران کے کرپشن کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے آچکے ہیں ،اب ان کی سیاست پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے

سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ کا بیان

پیر 17 جولائی 2017 21:19

شریف برادران کے کرپشن کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے آچکے ہیں ،اب ان کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کے کرپشن کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے آچکے ہیں اب شریف خاندان کی سیاست پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بروز پیر ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد شریف خاندان کواقتدارچھوڑ دینا چاہیے تھا لیکن سب کو علم ہے یہ ضدی خاندان ہے جوآسانی سے اقتدار نہیںچھوڑے گا انہوں نے کہاکہ نوازشریف جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر پریشان ہوگئے ، ، شریف خاندان کی پیشی پرپریشان ہونے والے تاریخ کامطالعہ کریں،بھٹو خاندان نے ہمیشہ خود کو احتساب کے لئے پیش کیا اور شریف خاندان احتساب کے نام سے خوف زد ہ ہے، شریف خاندان نے ملک کے وسائل لوٹے ہیں ، اس کی کرپشن کی کہانیاں ہر چوک میں بیان کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :