فلم’’ چین آئے نہ‘‘ 11 اگست کو ریلیز ہوگی‘ سید نور

فلمی صنعت کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے‘ ولی اللہ خان

پیر 17 جولائی 2017 21:34

فلم’’ چین آئے نہ‘‘ 11 اگست کو ریلیز ہوگی‘ سید نور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئر مین معروف فلم ساز و ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم" چین آئے نا’’ پنجاب سنسر بورڈ نے سنسر کردی ہے جبکہ سندھ سنسر بورڈ کے سامنے پیر 17جولائی پیش کی جائیگی۔سید نور نے کہا کہ فلمی صنعت کا ریوائیول کراچی سے ہورہا ہے اسی وجہ سے میں نے مذکورہ فلم کراچی میں ہی مکمل کی ہے وہ گزشتہ روز ایس ایم ای فائونڈیشن و بزنس سلوشنز لمیٹڈ کے دفتر میںصدر و چیف ایگزیکٹیو ولی اللہ خان سے گفتگو کررہے تھے جس میں انہوں نے فلمی صنعت اور اس سے وابستہ لوگوں کو درپیش مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ فلمی صنعت کے بحران کی وجہ جدید ٹیکنالوجی کا فقدان اور غیر معیاری سینما تھے۔

سید نور نے کہا کہ میری فلم ’’چین آئے نا" کی پرموشن جاری ہے فلم 11اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ فلم کو جدید ٹیکنالوجی کے تحت بنایا گیا ہے یہ سینئر اور جونیئر فنکاروں کا بہترین امتزاج ہے اس فلم میں ندیم ، مصطفی قریشی، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری ‘ عادل مراد ، شہروز ، سحرش خان ، صوبیہ خان ودیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایم ای فائونڈیشن و بزنس سلوشنز لمیٹڈ کے سی ای او ولی اللہ خان نے سید نور کو ایس ایم ای فائونڈیشن و بزنس سلوشنز لمیٹڈ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے و الے افراد کی بھرپور مدد کریگا ۔

نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے سے ہی فلمی صنعت ترقی کرسکتی ہے اور حکومت کو فلمی صنعت کی سرپرستی کرنی چاہیے۔سید نور نے ولی اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس ایم ای فائونڈیشن و بزنس سلوشنز کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر اطہر جاوید صوفی ، سکندر اقبال و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :