دفتر خارجہ کے اسٹاف پر دفتر میں کیمرے والا موبائل فون لانے پر پابندی اطلاق کل سے ہوگا

پیر 17 جولائی 2017 21:34

دفتر خارجہ کے اسٹاف پر دفتر میں کیمرے والا موبائل فون لانے پر پابندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) دفتر خارجہ کے اسٹاف پر دفتر میں کیمرے والا موبائل فون لانے پر پابندی، اطلاق کل (منگل )سے ہو گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا بیرون ملک رابطے کا خط لیک ہونے پر دفتر خارجہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے اسٹاف پر دفتر میں کیمرے والا موبائل فون لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دفتر میں داخلے سے قبل تمام سٹاف کو اپنے کیمرے والا موبائل فون ریسیپشن پر جمع کرانا ہو گا۔ پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا۔ واضح رہے کہ 13جولائی کو ڈی جی مشرق وسطیٰ کا عرب امرات کو خطر منظر عام پر آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :