سیاسی کشید گی، حکمران خاندان پر الزامات ، بیگم کلثوم نواز طبیعت ناساز

وزیر اعظم ہائوس میں ماہر ڈاکٹرز کا مسلسل طبی معائنہ،خون کے نمونے بھی لئے گئے

پیر 17 جولائی 2017 21:34

سیاسی کشید گی،  حکمران خاندان پر الزامات ، بیگم  کلثوم نواز طبیعت ناساز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) ملک کی موجودہ سیاسی کشید ہ صورتحال اور حکمران خاندان پر لگنے والے الزامات کے باعث خاتون اول کلثوم نواز کی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم مسلسل انکا معائنہ کر رہی ہے انہیں بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ گھٹنوں میںدرد کی بھی شکایت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پمز کی ڈاکٹر عائشہ عیسانی اور پولی کلینک کی ڈاکٹر ارم نے دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ الٹراساؤنڈ مشین ساتھ لیکر وزیراعظم ہا ئوس گئی تھیں جہاں پر انکے خون کے نمونے بھی لئے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ان دنوں انتہائی ناساز بتائی جا رہی ہے اور اسکی ایک بڑی وجہ موجودہ صورتحال بھی ہے جس میں شریف خاندان کو پانامہ کیس کے حوالے سے شدید دبائو کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا وزن بھی حیرت انگیز طور پر کم ہو اہے جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو گزشتہ برس جب پانامہ سکینڈل کا آغاز ہوا تھا تو انہیں دل کے عارضہ کے باعث لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کروانا پڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :