گورنر بلوچستان سے ایڈوکیٹ جنرل امان اللہ کنرانی کی ملاقات،برٹش کونسل سے وکلاء کیلئے اسکالرشپ کی فراہمی سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 17 جولائی 2017 21:34

گورنر بلوچستان سے  ایڈوکیٹ جنرل  امان اللہ کنرانی  کی ملاقات،برٹش کونسل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے پیر کے روز گورنر ہاؤس میں ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی قمر مسعود او ر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر سجاد احمد بھٹہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلوچستان لاء کالج یونیورسٹی کے امور سمیت برٹش کونسل سے بلوچستان کے وکلاء کے لئے اسکالرشپ کی فراہمی سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر نے وکلاء کی استعداد کار میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے متعلقہ کو حکا م کو اس سے متعلق ہدایت کی اور کہا کہ عدل و انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے اور لوگوں کو سستا و بروقت انصاف فراہم کرنے کیلئے وکلاء کی صلاحیتوںکو بروئے کار لایا جائے۔ بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر عمر بابر نے بھی گورنر سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :