وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیراعظم بنانے پر غور

muhammad ali محمد علی پیر 17 جولائی 2017 20:57

وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیراعظم بنانے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی ممکنہ نا اہلی کے باعث پلان بی پر عمل درآمد کیلئے غور کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس مقصد کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ہنگامی طور پر وطن واپس بلایا ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ ایاز صادق چوہدری نثار کے قریبی دوست ہیں اس لیے ان کے ذریعے وزیراعظم وزیر داخلہ کی ناراضگی کو ختم کرنے والی کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ ممکنہ طور پر وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں ایاز صادق کو ہی اگلے ایک برس تک کیلئے ملک کا نیا وزیراعظم بھی بنایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کی اہم ترین سماعت کل بروز منگل کو سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے کی جائے گی۔ سماعت کے دوران وزیراعظم کو نااہل قرار دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم کئی قانونی ماہرین کی رائے میں ابھی یہ کیس مزید کچھ عرصہ سپریم کورٹ میں چلے گا۔