سیکیورٹی اہلکاروں پر مسلسل حملے انتہائی تشویش ناک ہیں ، سینیٹر شاہی سید

بد قسمتی سے قوم کے بنیادی مسائل کو نہ بتایا جارہا ہے نہ ہی دکھایا جارہا ہے، صدر اے این پی سندھ

پیر 17 جولائی 2017 21:41

سیکیورٹی اہلکاروں پر مسلسل حملے انتہائی تشویش ناک ہیں ، سینیٹر شاہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صد ر سینیٹر شاہی سید نے حیات آباد پشاور میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر مسلسل حملے انتہائی تشویش ناک ہے ،بد قسمتی سے قوم کے بنیادی مسائل کو نا بتایا جارہا ہے نا ہی دکھایا جارہا ہے دہشت گردی کے خلاف خطرات سے آگاہ کرنے والی قوتوں کو دیوار سے لگاکر ناسمجھ ٹولے کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، خود کش حملے کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ،انہوں نے مذید کہا کہ پانامہ جیسے فضول تماشے میں جوانوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈالنا انتہائی افسوس ناک ہے راوی لکھے گا کہ دہشت گرد قوم کے جوانوں کو خون میں نہلاتے رہے ا چند ٹولے تخت اسلام کی جنگ میں مصروف عمل تھے خدارا قوم کے بنیادی مسائل کی طرف واپس آیا جائے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد ،خطے کی بدلتی صورت حال میں ازسر نو داخلہ و خارجہ پالیسی کی تشکیل ،فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرتے ہوئے اس کا صوبہ خیبر پختون خوا میں انضمام،سی پیک میں چھوٹے صوبوں کو مناسب حصہ دینا م،انتخابی اصلاحات کو حتمی شکل دینا اور مردم شماری کے بعد وسائل کی منصفانہ تقسیم اصل مسائل ہیںانہوں نے مذید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اہم مسائل پر پارلیمنٹ میں زیر غور لاکر متفقہ طور پر حل کی جانب اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :