دہشت گرد بیرونی اشاروں پر معصوم جانوں سے کھیل رہے ہیں،حکومت دہشت گردوںکو کسی صورت میں نہیں چھوڑے گی، گورنر سندھ محمد زبیرکا پشاور میں دہشت گرد حملے میں میجر سمیت دو اہلکاروں کی شہاد ت کے واقعہ پر اظہار افسوس

پیر 17 جولائی 2017 21:58

دہشت گرد بیرونی اشاروں پر معصوم جانوں سے کھیل رہے ہیں،حکومت دہشت گردوںکو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ناران کے قریب جہاز چوک پر ایف سی گاڑی پر دہشت گرد حملہ میں میجر سمیت دو اہلکاروں کی شہادت اور 10 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بیرونی اشاروں پر معصوم انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں لیکن حکومت ان دہشت گردوںکو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کو ان کے نظریات سمیت ختم کرکے رہے گی ۔ گورنر سندھ نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہید میجر اور اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمی افراد کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔