کراچی ،اورنگی کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت 5 ملزمان گرفتار

پیر 17 جولائی 2017 22:02

کراچی ،اورنگی کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) کراچی میں اورنگی کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق پیر آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر محمود عالم اور شہزاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد کیے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان نے 2010 ء کے لسانی فسادات میں متعدد افراد کو قتل کیا تھا،دوسری کاروائی میں پاکستان بازار کے علاقے سے اسٹریٹ کرمنل معراج کو اسلحے اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ،جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر محمد حسین اور منصور عالم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :