نواز شریف نے سچ بولنے کے کئی مواقع ضائع کئے ان کا بنیادی کاروبار کرپشن ہے،اسد عمر

پیر 17 جولائی 2017 22:17

نواز شریف نے سچ بولنے کے کئی مواقع ضائع کئے ان کا بنیادی کاروبار کرپشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سچ بولنے کے کئی مواقع ضائع کئے ان کا بنیادی کاروبار کرپشن ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سچ بولنے کے کئی مواقع ملے مگر انہوں نے یہ موقع ضائع کیا نواز شریف نے قوم سے خطاب میں سچ بولنے کا موقع ضائع کیا پارلیمنٹ اور جے آئی ٹی میں مواقع صائع کئے اور کوئی بھی ثبوت پیش نہ کیا ان بنیادی کاروبار کرپشن ہے شریف خاندان کے لندن میں 9 کاروبار ہین دبئی میں انہوں نے مل لگائی جس کا دیوالیہ نکل گیا ان کی چار ممالک مین درجن سے زائد کمنیاں ہیں جو نقصان میں ہیں مگر ان کی دولت بڑھتی جارہی ہے۔