اورکزئی،ہ پولیس کے کاروائی 5اشتہاری مجرمان سمیت 20مشکوک افراد گرفتار اسلحہ برامد

پیر 17 جولائی 2017 22:39

اورکزئی،ہ پولیس کے کاروائی 5اشتہاری مجرمان سمیت 20مشکوک افراد گرفتار ..
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) ھنگو دوابہ پولیس کے کاروائی 5اشتہاری مجرمان سمیت 20مشکوک افراد گرفتار ،بھاری اسلحہ برامد ،اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ نے بتایا کہ ڈی پی او ھنگو احسان اللہ کی خصوصی ہدایت پر تھانہ دوابہ پولیس نے جوار غنڈی ،درسمند اور نریاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے 5جرائم پیشہ عناصر کے ہمراہ 20مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ایک بندوق دو رائفل ،44عدد کارتوس اور 6چارجر برامد کر لئے ڈی ایس پی شوکت علی شاہ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائی گی اور علاقہ مشران اور علمائے کرام پولیس کے ساتھ جائز تعاون کریں تاکہ جرائم کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکیں ،

متعلقہ عنوان :