آصف علی زرداری کی پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید مذمت

پیر 17 جولائی 2017 22:39

آصف علی زرداری  کی پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں خود کش حملے جس میں ایف سی کے میجر جمال شہید ہوگئے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ شہید میجر پر حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لا کر خودکش بمباروں کی نرسریوں کو تباہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے شہید میجر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔